20 مارچ، 2014، 2:45 PM

عراق

عراق میں خودکش حملوں میں 30 افراد جاں بحق/ سکیورٹی کارروائی میں 18 دہشت گرد ہلاک

عراق میں خودکش حملوں میں 30 افراد جاں بحق/ سکیورٹی کارروائی میں 18 دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/ 20 مارچ / 2014 ء :عراق میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کے حملے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں القاعدہ کے اہم کمانڈر سمیت 18 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرا ئع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میںالقاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کے حملے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں القاعدہ کے اہم کمانڈر سمیت 18 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔دہشت گرد ہلاک ہوگئے شہر کے وسطی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے القاعدہ کے رہنما اور انبار صوبے میں خودکش بمبار بھرتی کرنے کے انچارج کو ہلاک کردیا۔وزارت دفاع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے القاعدہ کے خودکش بمبار بھرتی کرنے والے کاسی الانباری کو فوجی آپریشن کے دوران ہلاک کیا اس دوران اس کا ایک محافظ مارا گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ انبار میں سکیورٹی فورسز کی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے شہر کے وسطی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے القاعدہ کے رہنما اور انبار صوبے میں خودکش بمبار بھرتی کرنے کے انچارج کو ہلاک کردیا۔وزارت دفاع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے القاعدہ کے خودکش بمبار بھرتی کرنے والے کاسی الانباری کو فوجی آپریشن کے دوران ہلاک کیا اس دوران اس کا ایک محافظ مارا گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران5 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ دارالحکومت بغداد اور اس کے گردونواح میں کمرشل علاقوں اور سیکیورٹی فورسز پر بم حملوں میں15افراد ہلاک ہوگئے۔

News ID 1834354

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha