19 فروری، 2018، 1:49 PM

باجوڑ ایجنسی میں 2 وہابی دہشت گرد ہلاک

باجوڑ ایجنسی میں 2 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں وہابی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2خودکش بمباروں کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں وہابی  دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2خودکش بمباروں کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر تحصیل ماموند کے علاقے گٹکی میں کارروائی کی، اس دوران ایک خودکش بمبار نے لیویز فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک خودکش بمبار ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، خودکش بمباروں کے قبضہ سے خود کش جیکٹ، دستی بم، پستول، افغان سم سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

News ID 1878855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha