مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں 5خود کش بمباروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق 5خود کش بمباروں نے اتوار کی صبح پکتیا کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔حملے کے دوران ایک خود کش بمبار نے خود کو پولیس ہیڈکوارٹر کے پارکنگ ایریا کے قریب دھماکے سے اڑایا جبکہ دیگر 4 خود کش بمباروں نے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں خودکش بمباروں کو ہلاک کردیا گیا ۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔
افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں 5خود کش بمباروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1873267
آپ کا تبصرہ