مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہافغانستان میں بم دھماکہ اور طالبان کے حملے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے جازجان میں 200 کے قریب طالبان نے پولیس چیک پرپوائنٹ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے جب کہ دوسرا واقعہ مشرقی صوبے کنڑ میں اس وقت پیش آیا جب ٹرک سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 2 بچیوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔
افغانستان
افغانستان میں طالبان کے بم دھماکہ 7 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک
مہر نیوز/22 دسمبر/2014 : افغانستان میں بم دھماکہ اور طالبان کے حملے کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1846641
آپ کا تبصرہ