پاکستان میں چینی سفیر پر حملے کا خدشہ

خبر آئی ڈی: 4120720 -
پاکستان میں چینی سفارت خانے نے چینی سفیر پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے چینی سفیر پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے انٹیلی جنس اطلاعات پر اپنے سفیر پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے پاکستانی وزارت داخلہ کو خصوصی مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے۔ جس میں متعلقہ حکام سے چینی سفیر کی حفاظت کے لیے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری  کے فوکل پرسن پنگ ین ینگ فائی کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چینی سفیر پر حملے کے لئے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو چکا ہے، جس کا نام عبدالولی ہے اور اس کا تعلق ای ٹی آئی ایم نامی دہشت گرد تنظیم سے ہے۔ مراسلے میں دہشت گرد کے شناختی کوائف اور اس کا پاسپورٹ بھی بتایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی درخواست کی گئی ہے کہ مطلوبہ دہشت گرد کو فوری طور پر گرفتار کرکے اسے چین کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے اور اس منصوبہ بندی میں شامل دیگر دہشتگردوں تک پہنچا جاسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

8 + 7 =