14 اکتوبر، 2014، 2:23 PM

بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری پر طالبان دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ

بلاول بھٹو زرداری پر طالبان دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ

مہر نیوز/14 اکتوبر/ 2014 ء :پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پرطالبان دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے رینجرز اور پولیس کو ان کی سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے رینجرز اور پولیس کو ان کی سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صوبہ سندھ کی وزارت داخلہ  کی جانب سے سندھ رینجرز اور آئی جی پولیس کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طالبان دہشت گردوں سے وابستہ کالعدم دہشتگرد تنظیم جند اللہ کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اس لئے پولیس اور رینجرز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی حفاظت اور سیکیورٹی کے لئے موثر اقدامات کرے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ کررہی ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے۔

News ID 1842246

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha