مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان اوفیلیا کے باعث اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ میں تیز بارشوں کے ساتھ چلنے والی ہواؤں کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جنوب ،وسطی اسکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ میں طوفان کے پیش نظر لوگوں کو خبردار کیا ہے،انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقوں میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔
آئرلینڈ میں طوفان کے باعث8ہزار مکانات کی بجلی منقطع جبکہ سیکڑوں پروازیں روک دی گئیں، آئرلینڈ میں آج اسکول بھی بند رہیں گے۔اس طوفان کو گذشتہ 50 برسوں میں آئرلینڈ کا بدترین طوفان قرار دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ