15 اکتوبر، 2017، 1:02 PM

امریکہ ،ایرانی سپاہ کو اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے خلاف اہم رکاوٹ سمجھتا ہے

امریکہ ،ایرانی سپاہ کو اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے خلاف  اہم رکاوٹ سمجھتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے ایرانی سپاہ کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کیم ذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امریکہ کے توسیع پسندانہ اہداف کے خلاف ایرانی سپاہ مضبوط و مستحکم اور اہم رکاوٹ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے اپنے ایک بیان میں ایرانی سپاہ کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امریکہ کے توسیع پسندانہ اہداف کے خلاف ایرانی سپاہ مضبوط و مستحکم اور اہم  رکاوٹ ہے۔ امریکہ اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھتا ہے لہذا اس نے سپاہ کے خلاف اپنی سازشوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ ایران کے سابق صدر نے کہا کہ ایرانی سپاہ ایرانی عوام کی عظمت ،شرافت، عزت اور قدرت کا مظہر ہیں۔ ایرانی سپاہ دنیا کے مظلوموں کی طرفدار ہے جبکہ امریکہ آج بھی دنیا میں سنگین  اور مجرمانہ جرائم کا ارتکاب کررہا ہے اور دنیا کے مختلف ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

News ID 1875961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha