9 اکتوبر، 2017، 10:31 AM

کردستان کے بارے میں عراق، ایران اور ترکی کا سہ فریقی اجلاس

کردستان کے بارے میں عراق، ایران اور ترکی کا سہ فریقی اجلاس

عراقی پارلیمنٹ میں حکومت کے نمائندے نے کہا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی کردستان کے بارے میں عنقریب عراق، ایران اور ترکی کا سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار العربی الجدید کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ میں حکومت کے نمائندے جاسم محمد جعفر نے کہا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی کردستان کے بارے میں عنقریب عراق، ایران اور ترکی کا سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا۔ جاسم محد جعفر نے کہا کہ اس اجلاس میں ایران کے صدر حسن روحانی ع ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی شرکت کریں گے یہ اجلاس بغداد میں عراقی وزير اعظم حیدر العبادی کی میزبانی میں منعقد ہوگا جس میں عراقی کردستان سمیت سہ جانبہ تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

News ID 1875820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha