12 مئی، 2017، 12:26 PM

شام کے بارے میں ایران ، روس اور ترکی کے ماہرین کا اجلاس

شام کے بارے میں ایران ، روس اور ترکی کے ماہرین کا اجلاس

روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے امن علاقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بارے میں ایران ، روس اور ترکی کے ماہرین کا عنقریب اجلاس منعقد ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنیس نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے امن علاقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بارے میں ایران ، روس اور ترکی کے ماہرین کا عنقریب اجلاس منعقد ہوگا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی ریاست  آلاسکا میں واقع فربنکس شہر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، روس اور ترکی کے ماہرین کے درمیان آئندہ 10 سے 12 دن تک شام کے امن علاقوں کے بارے میں اجلاس منعقد ہوگا جس میں مبصرین کی تعیناتی اور چیک پوسٹوں کے قیام کے بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شام میں امن علاقوں کے بارے میں گذشتہ ہفتہ روس، ایران اور ترکی کے حکام نے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایک معاہدے پر دستخط کئے  جس پر سنیچر کے دن سے عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

News ID 1872430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha