8 اکتوبر، 2017، 2:41 PM

اسپین میں کاتالونیا کے ریفرنڈم کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافہ

اسپین میں کاتالونیا کے ریفرنڈم کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافہ

اسپین میں کاتالونیا کے متنازع آزادی ریفرنڈم کے بعد سیاسی کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں کاتالونیا کے متنازع آزادی ریفرنڈم کے بعد سیاسی کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ اسپین میں کہیں سڑکوں پر علیحدگی کے حامی مارچ کررہے ہیں توکہیں اتحاد کے حامی اور کہیں تنازع کا حل بات چیت سے نکالنے کے لیے سفیدکپڑے پہنے شہری سڑکوں پر رواں دواں ہیں ۔اسپین کے جھنڈے اٹھائے ہزاروں افراد نے میڈرڈ میں مارچ کیا جس نے مطالبہ کیا کہ برسوں کا اتحاد برقراررکھا جائے۔ملکی وحدت کے حق میں مظاہرہ کرنےوالوں کا کہنا ہے کہ اسپین کی ترقی کاراز یکجا رہنے میں ہی ہے،تاہم دوسری جانب آئے روز کی ریلیوں اور بڑھتی سیاسی کشیدگی سے پریشا ن بارسلونا کے ہزاروں شہریوں نے اسپین اور کاتالونیا کے جھنڈوں کے بجائے امن کی علامت سفید رنگ کا لباس پہن کر مارچ کیا ۔کاتالونیا کی پارلیمنٹ کےسامنے احتجاج کرنےوالوں کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کی راہ اپنانی چاہیے۔ادھر اسپین کے وزیراعظم نے دھمکی دی ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر کاتالونیا کی خودمختار حیثیت ختم کرسکتے ہیں ۔

News ID 1875813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha