12 ستمبر، 2017، 10:40 AM

پاکستانی وزیرخارجہ ترکی پہنچ گئے

 پاکستانی وزیرخارجہ ترکی پہنچ گئے

پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف ایک روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف ایک روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف اسلام آباد ایئرپورٹ سے مشیرقومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کے ہمراہ ترکی کے ایک روزہ سرکاری دورے پرروانہ ہوگئے۔ خواجہ آصف دورے کے دوران ترکی کے صدررجب طیب اردوغان اورترک وزیرخارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور افغان مسئلہ سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا جائے گا جب کہ خواجہ آصف امریکی پالیسی کے تناظر میں خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی جاری ہونے پر پاکستان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دوست ممالک سے رابطے بڑھانے اورانسداد  دہشتگردی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اس سے قبل پاکستانی وزير خارجہ ایران اور چین کا دورہ کرچکے ہیں۔

News ID 1875205

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha