مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف چار روزہ دورے پر روس روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف آج چار روزہ دورہ پر روس کے دارالحکومت ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اپنے روسی ہم منصب سے باضابطہ مذاکرات کریں گے جس کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف چار روزہ دورے پر روس روانہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1878850
آپ کا تبصرہ