9 ستمبر، 2017، 10:08 AM

شمالی کوریا کا اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھنے کا اعلان

شمالی کوریا کا اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھنے کا اعلان

شمالی کوریا نے کہاہے کہ امریکہ کی جانب سے اضافی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھے گا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے کہاہے کہ امریکہ کی جانب سے اضافی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھے گا ۔ شمالی کوریا کی  وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ امریکہ اگر یہ سمجھتاہے کہ وہ سخت پابندیاں عائدکرکے ہمیں ڈرا دیگا تو وہ غلطی فہمی میں مبتلا  ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے مزید پابندیاں عائد کیں یا حملہ کیا تو نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہو گا۔ادھر اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ جلد ہی شمالی کوریا کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک نئی قرارداد تیار کرنے اور اس پر رائے شماری کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے جبکہ شمالی کوریا کی طرف سے آج یا کل ایک میزائل تجربے کا امکان ہے۔

News ID 1875141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha