مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ میانمار کی حکومت اور بدھ مت دہشت گردوں کے حملوں میں اب تک 1000 سے زائد روہنگیا مسلمان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق میانمار میں مسلمان اقلیت کو میانمار کی حکومت اور بدھسٹ دہشت گردوں کی جانب سے وحشیانہ اور مجرمانہ مظالم کا سامنا ہے اب تک ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد مسلمان آوارہ وطن ہوگئے ہیں ۔ میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور خادم الحرمین شریفین بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ میانمار کی حکومت اور بدھ مت دہشت گردوں کے حملوں میں اب تک 1000 سے زائد روہنگیا مسلمان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
News ID 1875126
آپ کا تبصرہ