6 ستمبر، 2017، 7:21 AM

ایک لاکھ 25 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچ گئے

ایک لاکھ 25 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچ گئے

اقوام متحدہ نے ایک بڑے انسانی بحران کے جنم لینے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 اگست کو میانمار میں شروع ہونے والے بحران سے اب تک ایک لاکھ 25 ہزار کے قریب روہنگیا مسملان بنگلہ دیش میں داخل ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے ایک بڑے انسانی بحران کے جنم لینے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 اگست کو میانمار میں شروع ہونے والے بحران سے اب تک ایک لاکھ 25 ہزار کے قریب روہنگیا مسملان  بنگلہ دیش میں داخل ہوگئے ہیں ۔اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ میانمار کی ریاست راکھائن میں شروع ہونے والے تشدد سے گزشتہ 11 روز میں ایک لاکھ 23 ہزار 600 افراد نے سرحد پار کی ہے۔میانمار میں شروع ہونے والے تشدد سے پہلے ہی بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ کے قریب تھی جبکہ حالیہ تنازع کے بعد انسانی بحران جنم لینے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔بنگلہ دیش میں موجود اقوام متحدہ کی کوارڈینیٹر نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کئی افراد کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور تحفظ کے لیے ایک طویل سفر کرنے کے بعد انھیں خوراک، پانی کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے کے ترجمان ویویان ٹان کا کہنا تھا کہ فوری طور پرپناہ گاہوں اور مکانات کی تعمیر کے لیے زمین کی ضرورت ہے۔

News ID 1875084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha