مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی میانمار پہنچ گئے ہیں جہاں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستانی وزیر اعظم میانمار کے صدر ہیٹن کیاؤ سے ملاقات میں میانمارکی مغربی ریاست راکھائن میں بڑھتی خونریزی پر گفتگو کریں گے۔ مودی نے میانمار میں جاری بھارتی انفراسٹرکچر منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے میانمار میں ایک اور سہ فریقی ہائی وے منصوبہ بھی زیرغور ہے جس کے تحت بھارت، تھائی لینڈ اور میانمار کو باہم منسلک کیا جائے گا۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی میانمار پہنچ گئے ہیں جہاں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔
News ID 1875060
آپ کا تبصرہ