3 اگست، 2014، 4:04 PM

ہندوستانی وزیر اعظم مودی نیپال کے دو روزہ دورے پر کھٹمنڈو پہنچ گئے

ہندوستانی وزیر اعظم مودی نیپال کے دو روزہ دورے پر کھٹمنڈو پہنچ گئے

مہر نیوز/3 اگست / 2014 ء : ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نیپال کے دو روزہ سرکاری دورے پر کھٹمنڈو پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نیپال کے دو روزہ سرکاری دورے پر کھٹمنڈو پہنچ گئے ہیں۔ کھٹمنڈو ائیرپورٹ پر نیپالی وزیراعظم سُشیل کوئرالہ نے نریندر مودی کا استقبال کیا ۔ 17 سال میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا نیپال کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے پہلے سابق وزیر اعظم آئی کے گجرال نیپال گئے تھے۔ نریندر مودی کے دورے میں دو طرفہ تعلقات خصوصاً توانائی کے معاملے پر مذاکرات کیے جائیں گے۔ ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نیپال میں پن بجلی پیدا کرنے کے لیے بھارتی تعاون کی پیش کش کریں گے۔ بھارت اور نیپال کے درمیان سب سے متنازع مسئلہ پانی کی تقسیم اور مشترکہ وسائل کی ترقی کا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کے دورۂ نیپال میں پانی کا تنازع بھی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔

News ID 1838957

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha