مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی اسرائیل کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں وہ گذشتہ 70 سال میں صہیونی ریاست کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں۔ جہاں اسرائيلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔ اس موقع پر اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مارک صوفر نے مقبوضہ بیت المقدس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دونوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور اسرائیل بھارت کو پاکستان سے درپیش دہشت گردی سے نمٹنے میں مکمل مدد دے گا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ لشکر طیبہ ہو یا حماس دونوں میں کوئی فرق نہیں ، نہ ہم نے پہلے ان دونوں تنظیموں میں کوئی فرق کیا نہ آج کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل دونوں ہم خیال ممالک ہیں جنہیں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی، کیونکہ کوئی ملک تن تنہا یہ کام نہیں کرسکتا۔اسرائیلی اخباریروشلم پوسٹ کے مطابق مودی کے دورہ اسرائیل کے دوران دس جدید مسلح ڈرونز ہیرون ٹی پی بھارت کے حوالے کیے جاسکتے ہیں۔ ہندوستانی حکومت نے فضائیہ کی درخواست پر ان دس ڈرونز کے خریدنے کی منظوری دی تھی،ستمبر2015میں اس کا معاہدہ کیا گیا تاہم اس سودے کو خفیہ رکھا گیا۔اسرائیل نے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی غیر مشروط اور مکمل مدد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور لشکر طیبہ میں کوئی فرق نہیں۔ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ روز 3روزہ دورے پر اسرائیل پہنچے، اس موقع پر دونوں رہنما بغل گیر بھی ہوئے جبکہ بھارتی وزیراعظم مودی نے روایتی انداز میں نیتن یاہو کو پرنام بھی کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی تل ابیب کے ہوائی اڈے پر اترے تو انکا استقبال اسی طرح ہوا جس طرح امریکا کے صدر کا کیا گیا تھا۔ اسرائیل پہنچنے کے بعد نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسرائیل پہنچنے پر شاندار استقبال کرنے پر وزیراعظم نیتن یاہو کا شکرگزار ہوں، آج میں اسرائیل کے تاریخی دورے پر پہنچا ہوں جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہونگے۔ ہندوستانی وزیراعظم نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہوکے ساتھ ملاقات بھی کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور مشرق وسطی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے بھارت کے پہلے وزیر اعظم ہیں۔ مودی کے اس دورے کو اسرائیل میں تاریخی دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دورے میں کئی دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ اسرائیل بھارت کو میزائل اور ڈرون طیارے سمیت دفاعی ساز و سامان فراہم کرنے والا اہم ملک ہے۔ گزشتہ5 برس میں اسرائیل نے ہر برس اوسطاً ایک ارب ڈالرز کے ہتھیار بھارت کو فروخت کیے ہیں۔ ہتھیاروں کی خرید دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کا سب سے اہم پہلو رہا ہے۔
ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی اسرائیل کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں وہ گذشتہ 70 سال میں صہیونی ریاست کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں۔ جہاں اسرائيلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔
News ID 1873659
آپ کا تبصرہ