4 ستمبر، 2017، 9:00 PM

ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ کا میانمار کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار

ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ کا میانمار کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو نے میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والےمظالم کی روک تھام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ترکی کے وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو نے میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والےمظالم کی روک تھام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایران اور ترکی کے وزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو میں میانمار کی ریاست راکھین میں مسلمانوں کے قتل عام پر گہر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متجدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کے سلسلے میں عملی اقدام عمل میں لائیں ۔ واضح رہے کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ ایک ہفتہ میں 400 سے زائد مسلمانوں کا قتل عام کیا اور ان کے سیکڑوں مکانات جلا دیئے ہیں جبکہ 60 ہزار مسلمان بنگلہ دیش کی طرف فرار ہوگئے ہیں ۔

News ID 1875046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • sibtain jafri PK 06:38 - 2017/09/05
      0 0
      تمام ممالک کو دوسرے ممالک کی سرحدوں کا احترام کرنا چاہیے ۔ اس طرح کے مسائل سلامتی کونسل میں اٹھا کر حل کیئے جانے چاہییں