1 ستمبر، 2017، 6:30 PM

افغان صدر کا پاکستان سے جامع مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار

افغان صدر کا پاکستان سے جامع مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے جامع سیاسی مذاکرات کےلیے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے جامع سیاسی مذاکرات کےلیے تیار ہیں۔اطلاعات کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر صدارتی محل سے نشر ہونے والی تقریر میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ امن کا قیام افغانستان کے قومی ایجنڈے کا حصہ ہے اور وہ ایک ایسے امن کے خواہش مند ہیں جس کی بنیاد سیاسی اصولوں پر ہو۔ اشرف غنی نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہو چکا ہے کہ اس ملک کو زور سے کسی کام کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا لیکن خطے کی سلامتی کی خاطر ہم منطق اور استدلال کے تحت ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔ افغانستان میں قیامِ امن کےلیے ان کے دروازے طالبان سمیت سب کےلیے کھلے ہیں لیکن ان کی حکومت کسی کی طاقت کے آگے سر نہیں جھکائے گی۔ 

News ID 1874974

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha