مہر خبررساں ایجنسی نے افق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر سر پل کے علاقہ میرزا اولنگ میں 50 سے زائد بے گناہ شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
اطلاعات کے مطابق داعش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے دہشت گردوں نے سرپل کے علاقہ میرزا اولنگ میں 54 افراد کو ہلاک کیا ۔ ادھر افغان فورسز نے اس علاقہ سے داعش دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے سرپل کے والی محمد ظاہر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 40 سے زائد داعش دہشت گردوں کو ہلاک اور 20 کو زخمی کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ