31 جولائی، 2017، 5:32 PM

ہندوستان میں آسمانی بجلی گرنے سے11 افراد ہلاک

ہندوستان میں آسمانی بجلی گرنے سے11 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست اڑیسہ میں آسمانی بجلی گرنے سے11 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اڑیسہ میں آسمانی بجلی گرنے سے11 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوگئےہیں۔ ریاستی انتظامیہ کے ایک اہلکار راجندر پانڈے کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ افراد بجلی گرتے وقت چاول کے کھیتوں میں کام کر رہے تھے ۔ ہندوستان میں مون سون بارشوں کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گجرات،آسام،اتر پردیش اور دیگر ریاستوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اڑیسہ بھی ہندوستان کی ان 20 ریاستوں میں شامل ہے جو حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

News ID 1874248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha