4 جولائی، 2017، 10:33 PM

یمنی فورسز کا جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زالزال 2 نامی میزائل سے حملہ

یمنی فورسز کا جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زالزال 2 نامی میزائل سے حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے علاقہ جیزان میں سعودیہ کے فوج ٹھکانے پر زلزال 2 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے علاقہ جیزان میں سعودیہ کے فوج ٹھکانے پر زلزال 2 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جيزان کے علاقہ المعزاب میں سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی پر زلزال 2 نامی میزآئل داغا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی میزائل نے اپنے ہدف کو بالکل ٹھیک نشسانہ بنایا ، یمنی فورسز نے کل بھی سرحدی علاقہ میں توپخانہ سے گولہ باری کرکے سعودیہ کے متعدد فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یمن میں سعودی عرب کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

News ID 1873641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha