15 اگست، 2018، 11:13 AM

یمنی فورسز کا جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زلزال 2 نامی میزائل سے حملہ

یمنی فورسز کا جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زلزال 2 نامی میزائل سے حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی گذشتہ تین سال کے زائد عرصہ سے جاری بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے جیزان علاقہ میں زلزال 2 نامی میزائل سے جوابی حملہ کیا ہے جس میں متعدد سعودی کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی گذشتہ تین سال کے زائد عرصہ سے جاری بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سعودی عرب کے جیزان علاقہ میں زلزال 2 نامی میزائل سے جوابی حملہ کیا ہے جس میں متعدد سعودی کرائے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بیلسٹک میزائل زلزال 2 سے سرحدی شہر جیزان کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی فوج اور قبائل کا مختلف محاذوں پر سعودی عرب کی جارح فوج کا مقابلہ جاری ہے۔ یمن پر ظالمانہ جارحیت کے سلسلے میں سعودی عرب کو امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود اسے یمن کے محاذ پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ لیکن اس نے اس جنگ میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کا خوب ارتکاب کیا ہے۔

News ID 1883075

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha