مہر خبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے قطرکے امیر سے گفتگو میں قطر اور دیگرعرب ممالک کے درمیان کشیدگی کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا ہے۔ اس سے قبل روسی صدر نے بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو میں قطر کے مسئلے پر بات کی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور مصر سمیت 4 عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کیے جانے کے بعد سے خطے میں صورت حال کشیدہ پائی جاتی ہے۔ سعودی عرب اور اس کے حامی عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کررکھا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے قطرکے امیر سے گفتگو میں قطر اور دیگرعرب ممالک کے درمیان کشیدگی کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا ہے۔
News ID 1873578
آپ کا تبصرہ