مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنانی فوج نے عرسال کے علاقہ میں 350 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جس پر لبنانی صدر نے فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لبنانی فوج نے خفیہ اطلاعات پر شامی مہاجرین کے کیمپ کا آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں نے لبنانی فوج پر 5 بم دھماکوں سے حملہ کردیا لبنانی فوج نے کیمپ میں آپریشن کے دوران 350 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں بعض انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ لبنانی فوج کے اس آپریشن پر لبنان کے صدر میشل عون نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن انتہائی سخت اور پرخطر تھا جسے لبنانی فوج نے کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے۔
لبنانی فوج نے عرسال کے علاقہ میں کارروائی کے دوران 350 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جس پر لبنانی صدر نے فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔
News ID 1873552
آپ کا تبصرہ