مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز اور شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی مسافر بردار طیاروں پر نگراں اتھارٹی نے چین کے لئے پرواز کرنے والے امارات کے مسافر بردار طیاروں پر 6 ماہ تک پابندی عائد کردی ہے۔ چینی اتھارٹی کے مطابق امارات کے پائلٹ 17 اپریل اور 18 مئی کو دوخطرناک حادثات کا باعث بنے ہیں ان حادثات کا باعث فنی خرابی نہیں بلکہ انسانی خطا ہے لہذا امارات کے مسافر بردار طیاروں پرچین کے لئے پرواز پر 6 ماہ تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔
چین کی مسافر بردار طیاروں پر نگراں اتھارٹی نے چین کے لئے پرواز کرنے والے امارات کے مسافر بردار طیاروں پر 6 ماہ تک پابندی عائد کردی ہے۔
News ID 1873209
آپ کا تبصرہ