مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک میں پیدا ہونے والے اختلاف کو دور کرنے کے سلسلے میں قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق قطر کے بادشاہ نے خطے میں ایران کی اہمیت اور قدرت کے پیش نظر ایران کو تنہا کرنے کی سعودی عرب کی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے قطر کی متعدد سائٹوں اور الجزیرہ ٹی وی چینل پر پابندی عائد کردی۔ جبکہ قطر کا کہنا ہے کہ قطر کے بادشاہ سے منسوب بیان درست نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب خلیج فارس کے کسی بھی ملک کو سر اٹھانے اور بولنے کی اجازت نہیں دیتا ، سعودی عرب ہر اس ہمسایہ ملک کو کچلنے کے لئے تیار ہے جو اس کی مرضی کے خلاف عمل کرے۔
کویت کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک میں پیدا ہونے والے اختلاف کو دور کرنے کے سلسلے میں قطر کے بادشاہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1872777
آپ کا تبصرہ