27 مئی، 2017، 1:59 AM

داعش کا مغربی ممالک پر بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ

داعش کا مغربی ممالک پر بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ

برطانوی شہر مانچسٹر میں داعش کے دہشتگردانہ حملے متعدد افراد ہلاک ہوگئے اب داعش نے رمضان المبارک میں مغربی ممالک پر مزید حملوں کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی اسٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی شہر مانچسٹر میں داعش کے دہشتگردانہ حملے متعدد افراد ہلاک ہوگئے اب داعش نے رمضان المبارک میں مغربی ممالک پر مزید حملوں کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردی پر تحقیق کرنے والے ماہر کرس فلپس کا کہنا ہے کہ داعش نے اپنے حامیوں کو رمضان کے مہینے میں ہر ممکن ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ فلپس کا کہنا ہے کہ داعش سارے رمضان کے دوران، اور خصوصاً اس مہینے کے پہلے دن، بڑے حملوں کا منصوبہ رکھتی ہے ۔
انہوں نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے 2015 ءکے دوران فرانس، کویت، شام، صومالیہ اور تیونس میں بھی رمضان کے پہلے دن حملے کیے گئے تھے۔ ان حملوں میں چار سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں مغربی ممالک کے باشندوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔
فلپس نے خصوصی طور پر خبردار کیا کہ رمضان المبارک کا پہلا جمعہ مغربی ممالک کے لیے بے حد خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس دن داعش کی جانب سے حملوں کا خطرہ عروج پر ہو گا۔

News ID 1872768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha