25 مئی، 2017، 12:39 PM

سعودی عرب اور امارات نے قطر کی ویب سائٹس اور ٹی وی چینل پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب اور امارات نے قطر کی ویب سائٹس اور ٹی وی چینل پر پابندی عائد کردی

قطر کےبادشاہ نے ایران کی حمایت میں بیان دیا جس کے بعد سعودی عرب اور امارات آگ بگولہ ہوگئے ہیں اور انھوں نے قطر کی ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کردی ہے ویسے بھی قطر مصر کی تنظیم اخوان المسلمین کا حامی ہے جبکہ سعودی عرب ، اخوان المسلمین کا پیدائشی دشمن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کےبادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایران کی حمایت میں بیان دیا جس کے بعد سعودی عرب اور امارات آگ بگولہ ہوگئے ہیں اور انھوں نے قطر کی ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کردی ہے ویسے بھی قطر مصر کی تنظیم اخوان المسلمین کا حامی ہے جبکہ سعودی عرب  اخوان المسلمین کا پیدائشی دشمن ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو جیل بھجوانے میں اہم کردار ادا کرچکاہے ۔ امیر قطر نے سعودی عرب کی ایران کے خلاف کوششوں اور سازشوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب کی ایران کے خلاف سازشیں دانشمندانہ  اور منطقی نہیں ہیں سعودی عرب کو ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی سازشوں کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ جس کے بعد سعودی عرب اور امارات نے قطر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کی سائٹس  اور الجزيرہ ٹی وی پر پابندی عائد کردی ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ ایران ایک اہم ہمسایہ مسلم ملک ہے جس کے ساتھ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔ مبصرین کے مطابق ایران کے خلاف سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیاں نطفہ میں ہی خفہ ہوجائیں گی۔

News ID 1872731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha