مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بحرینی شیعہ مسلمانوں کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر بحرینی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملے کے سنگین نتائج کی ذمہ دار آل خلیفہ حکومت ہوگی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آیت اللہ شیخ عسی قاسم کے پرامن حامیوں پر بحرینی سکیورٹی دستوں کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے ریڈ لائنیں عبور کرکے مسئلہ کو مزيد پیچیدہ کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا تعلق صرف بحرین سے نہیں بلکہ وہ تمام مسلمانوں کے لئے قابل احترام شخصیت ہیں اور اگر آل خلیفہ حکومت نے انھیں کوئي گزند پہنچانے کی کوشش کی تو اس کے سنگين نتائج کی ذمہ داری بحرینی حکومت پر عائد ہوگی۔
بحرینی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کرکے حالات مزید پیچیدہ کردیئے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرینی شیعہ مسلمانوں کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر بحرینی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملے کے سنگین نتائج کی ذمہ دار آل خلیفہ حکومت ہوگی۔
News ID 1872703
آپ کا تبصرہ