10 مئی، 2017، 2:16 PM

ٹرمپ نے ایف بی آئی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا

ٹرمپ نے ایف بی آئی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے سربراہ جیمز کومی کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے سربراہ جیمز کومی کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو عہدے سے فارغ کردیا جب کہ انہیں اٹارنی جنرل جیف سیشن کی خصوصی سفارش پر ہٹایا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جیمز کومی نے سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی ای میلز کے حوالے سے سینیٹ میں غلط بیانی کی جس کی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا جب کہ ایف بی آئی کے نئے ڈائریکٹر کے لئے تلاش شروع کردی اور جلد ہی کسی اہل شخص کو اس اہم عہدے پر تعینات کردیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کے نام ایک خط بھی لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ جیمز کومی ایف بی آئی کو موثرانداز میں چلانے کے اہل نہیں، ایف بی آئی اہم ادارہ ہے اور نئی امریکی انتظامیہ اس ادارے پرعوام کا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے۔ جیمز کومے کے نام خط میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایف بی آئی کو موثر طور پر چلانے کے اہل نہیں اور نئی انتظامیہ اپنا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے جیمز کومی کو ایک ایسے موقع پر عہدے سے ہٹایا گیا کہ جب وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روس کے درمیان مبینہ تعلقات کی تحقیقات کر رہے تھے۔

News ID 1872377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha