5 مئی، 2017، 12:21 AM

روس کے دو جنگی طیارے امریکی ریاست آلاسکا کی فضائی حدود میں داخل ہوگئے

روس کے دو جنگی طیارے امریکی ریاست آلاسکا کی فضائی حدود میں داخل ہوگئے

امریکی حکام کے مطابق روس کے 2 بمبار طیارے امریکی ریاست الاسکا کے ایئر ڈیفنس زون میں داخل ہوگئے جنھیں امریکی طیاروں نے آلاسکا کی فضائی حدود سے باہر نکال دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فیکس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق روس کے 2 بمبار طیارے امریکی ریاست  الاسکا کے ایئر ڈیفنس زون میں داخل ہوگئے جنھیں امریکی طیاروں نے آلاسکا کی فضائی حدود سے باہر نکال دیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نے کہاہے کہ آج صبح روسی بیئر بومبرز اور Su-35 فلینکر فائٹر طیارے الاسکا کے ایئر ڈیفنس زون میں داخل ہوئے لیکن انہیں امریکی فوجی طیاروں کی جانب سے روک دیا گیا ہے ۔الاسکا کی حدود میں داخل ہونے والے روسی طیاروں کا امریکی f-22سٹیلتھ جنگی طیاروں نے تیزی کے ساتھ پتہ چلا لیا جس کے بعد انہیں مزید اندر آنے سے روک دیا گیا ۔

News ID 1872264

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha