17 اپریل، 2017، 12:38 PM

برطانیہ کی خبیث حکومت کی جانب سےآل سعود دہشت گردوں کی حمایت کا سلسلہ جاری

برطانیہ کی خبیث حکومت کی جانب سےآل سعود دہشت گردوں کی حمایت کا سلسلہ جاری

برطانیہ کی استعماری اور سامراجی حکومت نےمشرق میں ایک طرف اسرائيل اور دوسری طرف آل سعود دہشت گردوں کی بھر پور حمایت جاری رکھتے ہوئے خون کا کھیل جاری رکھا ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی استعماری اور سامراجی حکومت نےمشرق وسطی میں ایک طرف اسرائيل اور دوسری طرف آل سعود دہشت گردوں کی بھر پور حمایت جاری رکھتے ہوئے خون کا کھیل جاری رکھا ہوا ہے ۔ برطانوی دہشت گرد حکومت کے اہدائی بموں کے ذریعہ سعودی عرب یمن میں نہتے مسلمانوں اور شہریوں کے قتل عام میں مصروف ہے ۔ برطانوی حکومت کی مجرمانہ اور بہیمانہ کارروائیوں کا سلسلہ صرف یمن تک ہی محدود نہیں بلکہ وہ عراق ، شام، لیبیا اور فلسطینی بچوں اور شہریوں کاخون بہانے میں بھی ملوث ہے ۔ برطانوی حکومت ایک طرف انسانی حقوق کی بات کررہی ہے تو دوسری طرف فلسطین ، یمن، شام، عراق اور لیبیا میں نہتے عربوں کے قتل عام میں ملوث ہے برطانیہ کی وہابی دہشت گردوں اور سعودی عرب سے منسلک وہابی اداروں کو امداد بھی مل رہی ہے برطانیہ دہشت گردوں کی سرپرستی بھی کررہا ہے۔

News ID 1871865

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha