4 اپریل، 2017، 11:45 AM

افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 64 دہشت گردہلاک

افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 64 دہشت گردہلاک

افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 64 وہابی دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طالبان کے حملے میں 4 انٹیلی جنس اہلکار مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 64 وہابی دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ طالبان کے حملے میں 4 انٹیلی جنس اہلکار مارے گئے ہیں۔ افغان حکام  کے مطابق ارزگان کے علاقے ترین کوٹ اور ملحقہ علاقوں میں ایک ہفتے سے جاری آپریشن میں 54 طالبان ہلاک اور 32 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اس دوران طالبان کو پسپا کردیا گیا ہے اور اب آپریشن کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے، صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں 4 انٹیلی جنس اہلکار ہلاک ہوگئے، حکام کے مطابق یہ اہلکار ضلع اندار میں ایک حملے کے دوران ہلاک ہوئے۔شمالی صوبہ تخار میں ایک جھڑپ میں10طالبان کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

News ID 1871549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha