11 ستمبر، 2014، 8:06 AM

افغانستان

امریکی فوج کے فضائی حملے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 11 افغان شہری جاں بحق

امریکی فوج کے فضائی حملے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 11 افغان شہری جاں بحق

مہر نیوز/11 ستمبر/ 2014 ء : افغانستان کے صوبے کنڑ میں امریکی فوج کے فضائی حملے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 11 افغان شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں میں 50 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے کنڑ میں امریکی فوج کے فضائی حملے میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 11 افغان شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں میں 50 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ادھر طالبان کے حملوں میں افغان انٹیلی جنس کے 2 افسران سمیت 7 اہلکار مارے گئے۔اے ایف پی کے مطابق امریکی افواج نے صوبے کنڑ کے ضلع نارنگ میں طالبان کے حملے کے جواب میں فضائی حملہ کیاجس میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ افغان صدر حامد کرزای نے امریکی فضائی حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دوسری جانب افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 50 طالبان ہلاک ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1840500

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha