مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق میقاتی ہندوستان کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ یہ دورہ اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ نجیب رزاق نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہندوستان اور ملائیشیا کے سفارتی تعلقات کو قائم ہوئے 60 برس ہو گئے ہیں لہذا ان دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ان کے دورے کا یہ بہترین وقت ہے۔ اس دورے میں نجیب رزاق کے ساتھ ان کی کابینہ کے کئی ارکان بھی شامل ہیں۔
ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق میقاتی ہندوستان کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1871452
آپ کا تبصرہ