8 جون، 2014، 10:45 AM

چین

چینی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں

چینی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں

مہر نیوز/ 8 جون / 2014 ء : چین کے وزیرخارجہ وانگ یی ہندوستان کے2 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

 

 

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے وزیرخارجہ وانگ یی  ہندوستان کے2 روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ اپنی ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کریں گے.دوروزہ دورے میں صدرپرناب مکھر جی اور وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے.ہندوستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ چین کا اعلیٰ سطحی وفد نئی دہلی کا دورہ کر رہا ہے۔ اس دوران اقتصادی تعاون اور سرحدی مسائل سمیت متعدد امور پر بات چیت کی جائے گی۔

News ID 1836881

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha