13 مارچ، 2017، 12:02 PM

سعودی عرب کے وزير دفاع ،امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لئے امریکہ روانہ

سعودی عرب کے  وزير دفاع ،امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لئے امریکہ روانہ

سعودی عرب کے وزیر دفاع اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع، ولیعہد  اور سعودی بادشاہ کے بیٹے محمد بن سلمان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق محمد بن سلمان امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر اعلی امریکی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علامائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے اور اس سلسلے میں اسے امریکہ اور اسرائیل کی پشتپناہی حاصل ہے۔

News ID 1871049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha