10 مارچ، 2017، 5:25 PM

انقلاب کے بعد ایران کی تمام کامیابیاں اسلام اور ولایت فقیہ کے سائے میں حاصل ہوئی ہیں

انقلاب کے بعد ایران کی تمام کامیابیاں اسلام اور ولایت فقیہ کے سائے میں حاصل ہوئی ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران کی تمام کامیابیاں اور ترقیات اسلام اور ولایت فقیہ کے سائے میں حاصل ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران کی تمام کامیابیاں اور ترقیات اسلام اور ولایت فقیہ کے سائے میں حاصل ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کے متمدن معاشرے میں ہمیشہ عدل و انصاف ، سکیورٹی اور عوامی امور پر توجہ دی جاتی ہے ۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ اسلامی معاشرے کے لئے 14 جامع نمونے ہیں جن میں پہلا نمونہ حضرت محمد مصطفی (ص) اور آخری نمونہ حضرت امام مہدی (عج) ہیں ۔ اور ان 14 ذوات مقدسہ پر تمام مسلمان کا ایمان ہے۔ اسلامی ممالک کے بعض حکمراں دشمنوں اور صہیونیوں کے ساتھ ہیں۔

امامی کاشانی نے کہا کہ ہماری ثقافت بہت بڑی ثقافت ہے جو استقامت اور پائداری پر مبنی ہے یہ وہی استقامت ہے جو یمن میں آل سعود کے بہیمانہ ، مجرمانہ اور ظالمانہ جرائم کے خلاف اورعراق میں داعش کے مد مقابل نمایاں ہے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ہمارے پاس دینی اور الہی طاقت اور قدرت ہے جس کے ذریعہ ہم دشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بناسکتے ہیں ہمیں اللہ تعالی کی ذات پر بھروسہ ہے جبکہ ہمارے دشمنوں کو امریکہ اور اسرائیل پر بھروسہ ہے۔ اسلامی معاشرے کی ترقی و پیشرفت میں ولی فقیہ اور اسلامی حاکم کا اہم کردار ہے  اور اسلامی حاکم کے لئے ایمان و تقوی علم  اور بصیرت بہت ضروری ہے ہر شخص اسلامی معاشرے کا حاکم نہیں بن سکتا۔

News ID 1870992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha