28 فروری، 2017، 4:35 PM

افغانستان وزارت خارجہ میں پاکستانی سفیر 2 ہفتوں میں تیسری مرتبہ طلب

افغانستان وزارت خارجہ میں پاکستانی سفیر 2 ہفتوں میں تیسری مرتبہ طلب

افغانستان نے کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو 2 ہفتوں کے دوران تیسری مرتبہ وزارت خارجہ طلب کرکے سرحد پار سے گولہ باری کرنے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان نے کابل میں تعینات پاکستانی سفیر کو 2 ہفتوں کے دوران تیسری مرتبہ وزارت خارجہ طلب کرکے سرحد پار سے گولہ باری کرنے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کابل میں تعینات پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین کو دو ہفتوں سے کم وقت میں تیسری مرتبہ طلب کرکے سرحد پا ر سے گولہ پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ سید ابرار حسین کو دوپہر کے وقت طلب کرکے مشرقی صوبہ کنڑ کے علاقوں خاص کنڑ،درہ شالی ،سرکانو،درہ نولی ،شادی خیل اور درہ شنگوری میں مبینہ طور پر پاکستان کیط رف  سے کی جانے والی گولہ باری پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

بیا ن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے خاص کنٹر ضلع میں افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں چار بچے جاں بحق ہوگئے اس سے قبل 2 بار پاکستانی سفیر کو افغان وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

News ID 1870772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha