8 جون، 2013، 7:09 PM

پاکستان

پاکستان کا ڈرون حملوں پر امریکہ سے با ضابطہ احتجاج

پاکستان کا ڈرون حملوں پر امریکہ سے با ضابطہ احتجاج

مہر نیوز/8 جون /2013ء:پاکستان نے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے پر امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان نے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے پر امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون حملے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پرامریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ڈرون حملوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔سرکاری میڈیا کے مطابق دفتر خارجہ نے ڈرون حملوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اس موقف کو دوہرایا کہ ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

News ID 1823127

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha