مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی بحریہ چین کے قریب امریکی نیوی کا نگراں طیارہ اور چینی فوجی طیارہ غیرمحفوظ طور پرایکدوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔پینٹاگون کے ترجمان جیف ڈیوس کے مطابق بدھ کے روز دونوں ممالک کے طیارے اسکار بورو کے مقام پر ایک ہزار فٹ کی حد میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔واضح رہے کہ اس علاقے میں مختلف جزائر کی ملکیت کے فلپائن اور چین دونوں ہی دعویدار ہیں۔ دونوں ممالک کے طیاروں کے اس طرح آمنے سامنے آنے کا واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے، جب جنوبی بحریہ چین میں مختلف جزائر پر ملکیت کے حوالے سے واشنگٹن اور بیجنگ میں کشیدگی موجود ہے، اس خطے میں کئی جزائر پر امریکہ کے اتحادی جاپان اور دیگر ممالک ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ چین بھی ان کا دعویدار ہے۔جہازوں کے آنے سامنے ہونے کے اس واقعے کو امریکی پیسیفک کمانڈ کی جانب سے غیر محفوظ قرار دیا گیا۔
جنوبی بحریہ چین کے قریب امریکی نیوی کا نگراں طیارہ اور چینی فوجی طیارہ غیرمحفوظ طور پرایکدوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔
News ID 1870391
آپ کا تبصرہ