مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپانی حکومت نے جاپان اور چین کے درمیان واقع متنازع جزیرے خریدنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد چین اور جاپان میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جاپان اور چین کے درمیان واقع یہ جزائر غیر آباد ہیں اور اس وقت نجی ملکیت میں ہیں۔ جاپان کی حکومت نے نجی مالکان سے ان جزیروں کو 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر میں خریدنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد چین اور جاپان میں تناوٴ بڑھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ چین بھی ان جزائر پر ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔ یاد رہے کہ متنازع سمندری علاقے میں گیس کے وسیع ذخائر پائے جاتے ہیں اس لیے چین اور جاپان دونوں اس علاقے سے دست بردار نہیں ہونا چاہتے۔
مہر نیوز/5 ستمبر2012ء: جاپانی حکومت نے جاپان اور چین کے درمیان واقع متنازع جزیرے خریدنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد چین اور جاپان میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
News ID 1690107
آپ کا تبصرہ