مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن اور منی سوٹا کے اٹارنیز نے کئی مقامات پر ٹرمپ کی مسلم مخالف بیانات کی کاپیاں عدالت میں بطور ثبوت جمع کروادیں ۔
صدارتی حکم نامے پرعدالتی جنگ میں ٹرمپ کے بیانات خود ان کے خلاف ہتھیار بن گئے ہیں۔مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ ڈونلڈٹرمپ انتخابی مہم کے دوران ہی کرچکے تھے،مسلمانوں کے خلاف بیانات آج عدالت میں ان کا پیچھا کررہے ہیں ۔
صدارتی حکم نامے کو غیر موثر کرنے کےلیے ٹرمپ کے اپنے بیانات کی کاپیاں واشنگٹن اور منی سوٹا کے اٹارنیز نے بطور ثبوت عدالت میں جمع کروادی ہیں جس کےباعث سان فرانسسکو کی اپیل کورٹ میں حکومتی وکیل کو کڑےسوالات کاسامنا کرنا پڑا ہے۔
عدالتی جنگ کےساتھ ساتھ ٹرمپ پالیسیز کے خلاف احتجاجات بھی جاری ہیں اور نیویارک میں ہائی اسکول کے طالب علموں کی جانب سے بہت بڑااحتجاج کیا گیا ہے ۔
واشنگٹن اور منی سوٹا کے اٹارنیز نے کئی مقامات پر ٹرمپ کی مسلم مخالف بیانات کی کاپیاں عدالت میں بطور ثبوت جمع کروادیں ، صدارتی حکم نامے پرعدالتی جنگ میں ٹرمپ کے بیانات خود ان کے خلاف ہتھیار بن گئے ہیں۔
News ID 1870306
آپ کا تبصرہ