8 فروری، 2017، 1:08 PM

یہودی آبادکاری کے بل پر اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی مذمت

یہودی آبادکاری کے بل پر اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی مذمت

اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے مقبوضہ مغربی کنارے پر یہودی آبادکاری کے منصوبے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے مقبوضہ مغربی کنارے پر یہودی آبادکاری کے منصوبے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر یہودی آبادکاری کو اسرائیل کی جانب سے قانونی قرار دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور امریکا کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ یورپی یونین، برطانیہ، فرانس سمیت متعدد عالمی ممالک نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظور شدہ نئے قانون کی مذمت کی، جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا تھا کہ یہودی آبادکاری کا نیا اسرائیلی بل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس بل کی منظوری کے بعد اسرائیل کو اس کے نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب امریکہ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری کرنے سے انکار کردیا، تاہم ترجمان وائٹ ہائوس شون اسپائسر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو 15فروری کو امریکہ کے دورے پر آرہے ہیں، اسی لیے ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا جاسکتا ہے۔

News ID 1870293

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha