6 فروری، 2017، 10:40 AM

ایران کی دہشت گردی کے خلاف عراقی حکومت اور عوام کی بھر پور حمایت جاری رکھنے پر تاکید

ایران کی دہشت گردی کے خلاف عراقی حکومت اور عوام کی بھر پور حمایت جاری رکھنے پر تاکید

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک سینٹر کے سربراہ اور ایران کے سابق وزير خارجہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف عراق کی قانونی حکومت اور عراقی عوام کی بھر پور حمایت جاری رکھےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک سینٹر کے سربراہ اور ایران کے سابق وزير خارجہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف عراق کی قانونی حکومت اور عراقی عوام کی بھر پور حمایت جاری رکھےگا۔

علی اکبر ولایتی نے عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بان کوبیش کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ علاقہ کی مظلوم قوموں اور عوام کے خلاف گھناؤنی سازشوں  میں غیر علاقائی طاقتوں کا ہاتھ ہے جو اپنے مفادات کے لئےعلاقہ کے امن و ثبات کو در ہم و برہم کرنا چاہتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ علاقائی امور بالخصوص عراق میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت کو روکنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ولایتی نے کہا کہ عراق ایک قدیم ثقافتی ملک ہے جس کی ثقافت 5 ہزار سالہ عرصہ پر محیط ہے اور عراق میں امن و ثبات کا قیام سب کے لئے مفید ہے ۔

ولایتی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مظلوم اقوام کی حمایت کی ہے اور آج بھی فلسطین ،عراق، شام اور یمن میں مظلوم قوموں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ عراق اور شام میں ایران کی موجودگی وہاں کی قانونی حکومتوں کی درخواست پر ہے اور ایران کو مظلوم اقوام کی حمایت پر فخر ہے۔

اس ملاقات میں عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام ملکر دہشت گردوں کاڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف عراق کی حمایت بہت ضروری ہے۔

News ID 1870239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha