مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام، ترکی ، پاکستان اور بعض دیگر ممالک کے صدور اور وزراء اعظم نے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں تہران میں پلاسکو عمارت کے حادثے میں ایرانی حکومت اورعوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے صدر اردوغان اور وزیر اعظم نے اپنے الگ الگ پیغامات میں پلاسکو عمارت کے حادثے میں ایرانی فائرفائٹرز کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے وویر اعظم نواز شریف نے بھی اپنے پیغام میں پلاسکو حادثے میں متاثرہ خاندانوں ، ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔ شام کے صدر بشار اسد اور لبنان کے صدر نے بھی پلاسکو حادثے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قوم اور حکومت تعزیت پیش کی ہے۔
شام، ترکی ، پاکستان اور بعض دیگر ممالک کا ایرانی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار
شام، ترکی ، پاکستان اور بعض دیگر ممالک کے صدور اور وزراء اعظم نے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں تہران میں پلاسکو عمارت کے حادثے میں ایرانی حکومت اورعوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1869864
آپ کا تبصرہ