مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج صبح 54 سالہ پرانی عمارت پلاسکو آگ لگنے کے بعد منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں اگ بجھانے والے عملے کے متعدد اہلکار ملبے تلے دب گئے جن میں 20 اہلکاروں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تہران کے میئر جناب قالیباف نے 20 فائر فائٹرز کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ بجھانے والے عملے کے 20 افراد کی لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گيا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اس سلسلے میں ایک پیغام صادر کیا ہے جس میں تہران میں پلاسکو عمارت میں لگی آگ بجھانے والے عملہ کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا ہے صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فائربریگيڈ کے بہادر اور شجاع اہلکاروں نے فداکاری کی شاندار مثال پیش کرکے قوم کو اپنے سوگ میں بٹھا دیا ہے۔ صد حسن روحانی نے امداد رسانی میں شریک تمام ادارون کا شکریہ ادا کیا اور متاثرہ افراد کے اہلخانہ کو تعزيت اور تسلیت پیش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کم سے کم 20 فائر فائٹرز عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کے لئے امدادی ٹیمیں تلاش و کوشش کررہی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں تہران میں پلاسکو عمارت میں لگی آگ بجھانے والے عملہ کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فائربریگيڈ کے بہادر اور شجاع اہلکاروں نے فداکاری کی شاندار مثال پیش کرکے قوم کو اپنے سوگ میں بٹھا دیا ہے۔
News ID 1869846
آپ کا تبصرہ